• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج اپنے جنگی جنون کولگام دے ، شہبازشریف

لاہور( نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی فوج اپنے جنگی جنون کولگام دے اور خطے کو بدامنی کی بھینٹ نہ چڑھائے،دھمکی دیتے ہوئے بھارتی آرمی چیف کو ماہ ستمبر کی تاریخ یاد کرلینی چاہیے تھی۔ بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کسی بھی بھارتی مہم جوئی پر پوری قوم اپنی شیر دلیر بہادر مسلح افواج کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہوگی۔ بھارتی آرمی چیف کو دھمکی دیتے ہوئے ماہ ستمبر کی تاریخ یاد کرلینی چاہیئے تھی۔پاکستان ہماری ماں دھرتی ہے، اس کی عزت، وقار، تحفظ،دفاع اور سلامتی کے لئے فوج اور عوام ایک ہے۔
تازہ ترین