• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے پاکستانی شیفس کو بھیجے گئے دعوت نامے منسوخ کردیے

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت نے پاکستانی شیفس کو بھیجے گئے دعوت نامے منسوخ کردیےجبکہ پاکستانی شیفس نے پیر س میں صدر ورلڈ شیفس کو تحریری شکایت کرنے کابھی فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے انٹرنیشنل ہیر یٹیج کوزین سمٹ فیسٹیول میں شرکت کرنے والے پاکستانی شیفس کو ویزے دینے سے انکار کردیا ہے۔مقابلوں کے سلسلے کا فوڈ فیسٹول بھارت میں 12 سے 14 اکتوبرکو ہونا ہے ۔بھارت نےپاکستان کا دعوت نامہ منسوخ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سیاسی حالات کے باعث وہ شدیددبائوکا شکار ہے اس لئے پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے سکتے ،پاکستانی وفد میں ایس ایم شفیق، شاہد محمود، ثمینہ احمد ، فلک گوہروغیر ہ شامل تھے ۔پاکستانی وفد کے گروپ لیڈر ایس ایم شفیق نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ6رکنی وفد کے ہمراہ فوڈ فیسٹیول میں شرکت کیلئے بھارت جا رہے تھے لیکن بھارت نے ویزے دینے سے انکار کر دیا ۔
تازہ ترین