• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان، بارودی سرنگ پھٹنے سے 8 بچے جاں بحق

کابل ( جنگ نیوز ) افغانستان کے صوبے فریاب میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 8 بچے جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق فریاب کے علاقے کوہ سید میں پولیس اسٹیشن کے نزدیک بارودی سرنگ پھٹنے سے 7 بچے جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں میں سے ایک بچے نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔ان بچوں کی عمریں 6 سے 12 برس کے درمیان ہیں ۔افغان سی آئی ڈی ڈائریکٹر غلام علی کے مطابق اس علاقے میں طالبان نے بارودی سرنگیں بچھائی تھیں۔ جہاں ایک درجن سے زائد بچے خطرے سے بے خبر کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہو گیا۔افغان محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے سے بری طرح زخمی بچوں میں سے 2بچوں کی ٹانگیں کاٹنا پڑی ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی حالت نازک ہے۔ ٹانگوں سے محروم دونوں بچوں کو جوازجان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فریاب کے علاقے کوہ سید پر طالبان نے قبضہ کرلیا تھا جسے حال ہی میں ختم کروایا گیا ہے۔ تاہم بارودی سرنگ پھٹنے کے واقعے پر طالبان کے ترجمان کی جانب سے تاحال کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا گیاہے۔
تازہ ترین