• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی ڈاکٹر سےبدسلوکی، پنجاب میںینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال

لاہور،بورے والا(نمائندہ جنگ) شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان میں لیڈی ڈاکٹر سے بد سلوکی کے معاملہ پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر لاہور سمیت پنجاب کے بڑے ہسپتالوں کے آئوٹ ڈورز میں ہڑتال کی گئی جس کے باعث لاہو رمیں سروسز، جنرل، جناح، میو اور چلڈرن اور گنگا رام ہسپتال کے آئوٹ ڈور بندرہےجس کے باعث دوردراز سے آئے غریب مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہڑتال کے باعث کئی معمول کے آپریشن بھی ملتوی کرنے پڑے،متعلقہ اسپتال کے میڈیکل کالج کاپرنسپل اور ایم ایس معطل کردیا گیا ہے ،ڈاکٹر عبدالرحمان قائم مقام پرنسپل ،ڈاکٹر خالد محمودقائم مقام ایم ایس تعینات ،انکوائری رپورٹ آگئی ہے۔ اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ان گنت واقعات پہلے بھی رونما ہو چکے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کی سیکوڑٹی کے لئےکوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت ان کو تحفظ دینے کے لئے بل پاس کرے۔ دوسری جانب رحیم یار خان میں لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کے واقعہ کی انکوائری رپورٹ آگئی ہے ۔ رپورٹ کی روشنی میں سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے پرنسپل شیخ زاید میڈیکل کالج رحیم یار خان پرفیسر ڈاکٹر مبارک علی اور ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر غلام ربانی کو معطل کردیا ہے۔ وزیر صحت ڈاکٹر پنجاب یاسمین راشدنے رحیم یار خان ٹیچنگ ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے یوم عاشور کی چھٹیوں کے باجود 24گھنٹے میں مکمل کر کے اپنی رپورٹ پیش کردی۔ محکمہ صحت کے ترجمان نےکا کہنا ہے کہ ہراسگی کا ملزم پہلے ہی گرفتار ہے ،معطل شدہ افسروں کے خلاف محکمانہ انکوائری اور کارروائی بھی ہوگی ۔پروفیسر آف پتھالوجی ڈاکٹر عبدالرحمان کو قائم مقام پرنسپل تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈاکٹر خالد محمود کو قائم مقام ایم ایس تعینات کیا گیا ہے ۔ینگ ڈاکٹرز نے ان احکامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے ینگ ڈاکٹرز نے لیڈی ڈاکٹر کو حراساں کئے جانے کے واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے اوپی ڈیز کو تالے لگا کر ہڑتال کر دی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کے ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈیز کی تالہ بندی سمیت شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ وہ لیڈی ڈاکٹر جو رات گئے ہسپتالوں میں ڈیوٹی انجام دیتی ہیں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے مستقل اقدامات اٹھائے جائیں، احتجاجی ینگ ڈاکٹروں نے اعلان کیا کہ ان کے مطالبات کی منظوری تک ڈاکٹرز کی ہڑتال اور احتجاج جاری رہے گا۔
تازہ ترین