• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا

ا سلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس پیر کو وزیر اعظم ہاس اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں کراچی کو 1200 کیوسک اضافی پانی دینے پر غور کیا جائے گا اور بلوچستان کے توانائی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں پٹ فیڈر اور کیرتھر کینال کو پانی فراہم کرنے پر غور ہوگا۔ ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کے معاملات پر مشاورت ہوگی۔اجلاس میں پیٹرولیم پالیسی 2012 میں ترمیم پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے معاملات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ گذشتہ روز یوم عاشور کے موقع پر آئی جی آفس میں قائم کنٹرول روم کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کا کہنا تھا کہ مہاجرین کو شہریت دینے کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھائیں گے۔دوسری جانب وزیراعظم کے اعلان کے بعد سندھ حکومت نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین