• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن ٹربیونل،انتخابی عذرداریاں دائر کرنے کی معیاد ختم ہوگئی

لاہور(خبرنگارخصوصی)انتخابی عذرداریوں دائر کرنے کی معیاد ختم ہوگئی انتخابی عذردرایوں کے لیے قائم ہائیکورٹس کے الیکشن ٹربیونل میں الیکشن پیٹشن کی وصولی کا عمل گزشتہ روز بھی جاری رہاانتخابی عذردرایوں کے لیے قائم ٹربیونل ہائی کورٹ کے ججز پر مشتمل ہیں خیبرپختونخوا بنوں بینچ پر جسٹس عبدالشکور خان اپیلوں پر سماعت کریں گےمنیگورہ بینچ پر جسٹس غضنفر خان اور پرنسپل سیٹ پر جسٹس مسرت حلالی سماعت کریں گی ڈی آئی خان سیٹ پر جسٹس اعجاز اعوان سماعت کے فرائض سرانجام دیں گےپنجاب میں ضمنی انتخابات پر دائر اپیلوں پر جسٹس مامون الرشید، جسٹس شاہد وحید سماعت کریں گےجسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس چوہدری محمد اقبال بھی پنجاب کی نشتوں پر سماعت کریں گےسندھ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں جسٹس ارشد حسین خان اور جسٹس امجد علی سماعت کریں گےبلوچستان سے جسٹس نعیم اختر اور جسٹس عبداللہ بلوچ دائر درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
تازہ ترین