• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیملی کورٹ، تکذیب نکاح کیس، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت طلب

لاہور (خبرنگار خصوصی) فیملی کورٹ نے تکذیب نکاح کیس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کو شہادت قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیا۔ عدالت نے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کو سیمل راجہ کی طرف سے دائرکردہ تکذیب نکاح کیس میں طلب کیا ہے۔ فیملی عدالت کے جج محمد حسین نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے راجہ بشارت کو شہادت قلمبند کرانے کے لئے آئندہ سماعت پر 24 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔ درخواستگزار نے مؤقف اختیار کیا کہ راجہ بشارت نے مجھ سے شادی کی لیکن اب نہ صرف انکار کر رہا ہے بلکہ نکاح کو چھپانے کے لئے میری اور میرے خاندان کی کردارکشی بھی کر رہا ہے۔ سیمل نے درخواست میں مزید کہا کہ راجہ بشارت اور اس کے حواریوں کی طرف سے گزشتہ ڈیڑھ سال سے الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر میری تضحیک کی جا رہی ہے۔ درخواستگزار خاتون نے استدعا کی کہ عدالت قانون اور آئین کے مطابق معاملے کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے۔
تازہ ترین