• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احد خان چیمہ کو 25ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

لاہور(نیوزرپورٹر) احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ ہائوسنگ سکیم سکینڈل میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو 25ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔نیب کی جانب سے گزشتہ روز ریمانڈ ختم ہونے پر احد خان چیمہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت کی جانب سے احد چیمہ کو آشیانہ ہائوسنگ سکیم اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے سکینڈل میں 25ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ۔
تازہ ترین