• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی آرمی چیف کا بیان عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، فاروق ستار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ہر پاکستانی کو غم و غصہ ہے، بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر سنجیدہ ہے جو کہ بین الاقوامی امن کے لئے خطرے کا پیغام ہے ۔ بھارتی آرمی چیف کا بیان ان کے جارحانہ عزائم کی ترجمانی کرتا ہے ۔ ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ بین الاقوامی برادری مسئلہ کشمیر کا مستقل حل نکالنے میں اپنا کردار ادا کرے، افغانیوں کو شہریت دینے کے حوالے سے ایم کیو ایم سے بات چیت ہونی چائیے محصورین بنگلہ دیش کا سب سے پہلا حق ہے جن لوگوں نے دو دفعہ ہجرت کی ہے سب سے پہلے محصورین مشرقی پاکستان کو شہریت دیں اسکے بعد بہاریوں کو دی جائے اسکے بعد کسی اور شہریت دینا کا سوچا جائے، ایم کیو ایم پاکستان کے بہت سے امیدوار کو زبردستی ہرایا گیا،میں تمام ایم کیو ایم کے امیدواروں کے جانب سے بات کررہا ہوں وکیل الگ الگ ہونے کی وجہ سے یہ تاثر دیا جائے رہا ہے کہ میرے اختلافات ہیں ۔
تازہ ترین