• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ، تحریک طالبان کا کمانڈرساتھی سمیت ہلاک

باجوڑ(نمائندہ خصوصی) سیکورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا۔ کاروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے نائب اپریشنل کمانڈر سمیت دو دہشت گرد مارے گئے،سیکورٹی فورسزکاماموندکے پہاڑی علاقہ میں آپریشن ، دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش بیلٹ واسلحہ برامدکرلیا۔ مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے ایک خود کش بیلٹ اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے تحصیل ماموند کے پہاڑی علاقہ گٹ آگرہ میں خصوصی کاروائی کے دوران عسکریت پسندوں کی جانب سے ضلع میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک خود کش بمبار سمیت دو دہشت گرد ہلاک کردیئے۔ذرائع کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں میں کالعدم تحریک طالبان باجوڑ کے نائب اپریشنل کمانڈرجس کا تعلق دووواگئی تحصیل لوئی ماموند شامل ہیں جس نے خود کش پٹی پہنا رکھی تھی۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ کمانڈر کا شمار سب سے زیادہ مطلوب عسکریت پسندوں میں ہوتا تھا جو مختلف سماج دشمن سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ لوگوں سے طالبان کے نام پر بھتہ لینے میں ملوث رہاہے اسی طرح ملکانان پر مختلف حملوں میں ملوث رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مارے جانے والے مذکورہ کمانڈر ضلع کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں اور دیگر دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث رہاہے۔
تازہ ترین