• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی پی آئی کی 4اہم اور 7ا ضلاع میں ڈی ای اوکی پوسٹیں خالی

لاہور (خبر نگار) ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکیشن شدید انتظامی بحران کا شکار ہے ،عرصہ دراضہ سے پانچ اہم انتطامی پوسٹیں خالی پڑی ہیں جبکہ 7اضلاع میں ڈسٹر کٹ ایجوکیشن افسران کی پوسٹیں بھی خالی ہیں ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کا ذیلی ڈیپارٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکیشن میں اہم عہدوں پر خاصے عرصے تعیناتیاں نہ ہوسکیں ہیں ۔ ڈی پی آئی ایلمنٹری کی سیٹ پانچ ماہ سے خالی ہے جس پر تعیناتی کے لیے گذشتہ حکومت میں کمیٹی بنائی گئیں مگر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ۔ڈا ئریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کے آفس میں گریڈ 19 اور 20 کی پانچ اسامیاں خالی ہیں خالی پوسٹوں میں ڈی پی آئی آفس پنجاب میں ڈی پی آئی ایلمنٹری، ایڈیشنل ڈی پی آئی ایلمنٹری ، ڈائریکٹربجٹ اینڈ ڈویلپمنٹ ، ڈائریکٹرایڈمن اور ڈائریکٹر اے اینڈ جی کی پوسٹیں خالی ہیں ۔اسی طرح پنجاب کے 6 اضلاع میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی 7 سیٹیں خالی ہیں پنجاب میں ننکانہ صاحب، اٹک ، بہاولنگر، سیالکوٹ ، جھنگ اور میاوالی میں ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر کی سیٹیں خالی ہیں ۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سیکنڈری کا کہنا ہے سیٹیں پر کرنے کیلئے سکول ایجوکیشن کو درخواست کردیگریڈ انیس اور بیس کے تجربہ کار افسران کو خالی اسامیوں پر لگایا جائے گا ۔
تازہ ترین