• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ہسپتال میں ایک ہی دن میں 7مریضوں کی رسولیوںکےآپریشن

لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک ہی دن میں 7مریضوں کے رسولیوں کے کامیاب آپریشنز کیے، یہ آپریشن پروفیسر آف نیورو سرجری ڈاکٹر رضوان مسعود بٹ کی زیر نگرانی مکمل کئے گئے۔ پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب اور ایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹر محمود صلاح الدین نے کہا کہ میڈیکل سرجری کی دنیا میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایک ہی لسٹ میں 7ٹیومر کے مریضوں کے کامیاب آپریشنز ہوئے خصوصی طور پر پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں اس قسم کے پیچیدہ آپریشنز کا ایک ہی دن میں ہونا کسی معجزہ سے کم نہیں۔ پرنسپل پروفیسر محمد طیب نے پروفیسر رضوان مسعود بٹ اوراس کی ٹیم میں شامل ڈاکٹروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جنرل ہسپتال حکومت کی پالیسی کے عین مطابق زیادہ سے زیادہ مریضوں کو ریلیف فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیورو انسٹی ٹیوٹ میں ہونے والے رسولی کہ ان پیچیدہ آپریشنز پر نجی شعبے میں مریضوں کو ایک آپریشن پر بھاری اخراجات اٹھانا پڑتے ہیں جبکہ ایل جی ایچ میں یہ سہولت بلا معاوضہ فراہم کی گئی جو کہ ایک قابل تعریف اقدام ہے۔
تازہ ترین