• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹرکوں سے ریت نہ اٹھانےپر شہری سانس کی تکلیف میں مبتلا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیعدم توجہی باعث سٹرکوں پر موجود ریت نہ اٹھائی جا سکی ، شہری سانس کی تکلیف میں مبتلا ہو نے لگے ہیں تفصیل کے باعث محرم الحرام کے موقع پر حرم گیٹ ، خونی برج، ممتاز آباد، گھنٹہ گھر، چوک بازار، دہلی گیٹ، شاہ شمس روڈ، چوک کمہاراں سمیت دیگرعلاقوں میں ریت ڈالی گئی تھی ، ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ریت فوری اٹھانے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ 11محرم الحرام کے رات تک سٹرکوں پر موجود ریت اٹھائی نہ جا سکی سٹرکوں پر ریت اڑنے کے باعث گرد کے طوفان کا گمان رہا اور شہری دن بھر ریت پھانکتے رہے۔ شہری محمد رفیع، شہزاد احمد ، نواب دین نے کہا ہے کہ ریت ڈالنا ضلعی حکومت کی ذمہ داری ہے ، اٹھانا بھی انہی کی ذمہ داری ہے۔ ریت اڑنے کے باعث متعدد شہری سانس کی بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں ، فوری طور پر سٹرکوں سے ریت اٹھائی جائے۔
تازہ ترین