• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کو اغوا کر کے زبردستی نکاح اور زیادتی کرنے کے الزام میں5افراد کے خلاف مقدمہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)خاتون کو اغوا کر کے زبردستی نکاح کرنے اور زیادتی کرنے کے الزام میں تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔مدعی کاشف کے مطابق ملزمان سجاد وغیرہ پانچ افراد نے اس کی بہن عاصمہ کو گھر سے اغوا کر لیا ۔جو 18 دن بعد ان کے چنگل سے فرار ہو کر گھر پہنچ گئی جس نے بتایا کہ ملزم سجاد نے زبردستی اس سے نکاح کر لیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے ۔
تازہ ترین