• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی پر پولیس تشدد ،کےایچ یوجے کی شدید مذمت

پشاور(خبرنگار)خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدرسیف الاسلام سیفی نے صحا فی آفتاب احمد پرشیرگڑھ پولیس کےتشدد اوراسےدھمکیاں دینےپرتشویش کااظہارکرتےہوئے اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آفتاب احمد دفتر کے ڈرائیورکےبھائی کوپولیس کے حبس بیجا سے چھڑانے شیر گڑھ تھانےگئے جہاں پولیس نےاپنےکرتوتوں پرپردہ ڈالنےکیلئے رپورٹرکوہراساں کیا اوراس پرتشدد کیااورجان سےمارنے کی دھمکیاں بھی دیں ۔ انہوں نے آئی جی پی سےمطالبہ کیاہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کروائیں اور ایس ایچ او کومعطل کرکے تشدد میں ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کریں ۔
تازہ ترین