• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیونگ اینڈ لرننگ کے زیر اہتمام سیمینار

پشاور(کامر س رپورٹر)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیونگ اینڈ لرننگ کے زیر اہتمام ’’ہفتہ روک تھام خودکشی‘‘ کے موضوع پر سیمینار ہوا ، جس کا انعقاد این سی ایس سکول سسٹم پشاور اور فرنٹیئر ہومیوپیتھک میڈیکل کالج حیات آباد میں کیا گیا، مہمانِ خصوصی ڈی ایم او فہیم وزیر تھے ، سیمینار میں ٹیچرز اور طلباء وطالبات نے کثیر تعدادمیں شرکت کی ، اپنے خطاب میں مقررین نےکہا کہ طرز زندگی میں مثبت تبدیلی لائے بغیر زندگی کو بے شمار خطرات لاحق ہو سکتے ہیں جن میں نوجوان نسل میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو کسی طرح نظر اندازنہیں کیا جا سکتا ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیونگ اینڈ لرننگ کی فوکل پرسن شفق اعجاز نے ان عوامل پر زور دیا جن پر عمل پیرا ہو کر ہی نوجوان نسل کو خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان سے روکاجا سکتا ہے اور کون کون سے بروقت اقدامات لینا ضروری سمجھے جاتے ہیں ۔
تازہ ترین