• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات آباد تا کارخانو گڈز ٹرانسپورٹ کا شیڈول جاری کیا جائے

پشاور(سٹی رپورٹر) آل سرحد گڈزٹرانسپورٹ اینڈ اڈہ اونر ز فیڈریشن کے صوبائی نائب صدر سید جمال آفریدی کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین لیاقت علی ،جنرل سیکرٹری سکندر خان و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے وزیر علیٰ خیبر پختونخوا ،کمشنر پشاور ڈویژن اور ایس ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا کہ حیات آباد تا کارخانو گڈز ٹرانسپورٹ کا شیڈول دن کے اوقات کار میں جاری کیا جائے اور کسی بھی انڈسٹریل سٹیٹ میں دن کو داخلے پر عائد پابندی ختم کر کے گڈز ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل کا خاتمہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں ایک قانون لاگو کیا جائے اگر ٹرانسپورٹ برادری کے جائز مطالبہ کوتسلیم نہ کیا گیا تو ہڑتال کرنے پر مجبور ہو جائینگے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی ۔
تازہ ترین