• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار ریاض اختر مرحوم کے لواحقین شدید مالی مشکلات کاشکار

پشاور( احتشام طور و ‘وقائع نگار ) معروف ٹی وی ‘ریڈیو اور سٹیج اداکار ریاض اختر کے لواحقین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے اور6 ماہ گزرنے کے باوجود بھی انہیں محکمہ ثقافت کی طرف سے تجہیز وتکفین کا فنڈ بھی نہیں مل سکا مرحوم کی کوئی اولا دنرینہ نہیں جس کی وجہ سے انکی بیوہ اور بیٹی ا ن دنوں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں مرحوم کی فیملی ان دنوں انتہائی کرب کی زندگی گزار رہے ہیں صوبے کی فنکار برادری کی بے حسی کی انتہا ہے کہ ایک فنکار کی طرف سے سوشل میڈیا پر انکے لواحقین کیلئے مالی امداد کیلئے مہم چلائی گئی لیکن پھر بھی کسی بھی فنکار نے کسی قسم کی مدد نہیں کی مرحوم ریاض اخترکو نہ تو انکی زندگی میں پوچھا گیا اور اب پسماندگان جس کرب سے زندگی گزار رہے ہیں اب بھی انکے لئے کسی قسم کی آواز تک نہیں اٹھائی گئی مرحوم کے لواحقین کو تاحال محکمہ ثقافت کی طرف سے تجہیز و تکفین کی مد میں ایک لاکھ روپے ادا نہیں کئے گئے اور مرحوم کی بیوہ نے اس حوالے سے محکمہ ثقافت کے حکام سے کئی بار رابطہ کیا لیکن محکمہ ثقافت کی طرف سے تاحال کسی قسم کی پیش رفت نہیں کی جاسکی ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ثقافت کی طر سے جو فنکار وفات پا جاتے ہیں لواحقین کو انکی تجہیز وتکفین کیلئے ایک لاکھ روپے دیئے جاتے ہیں اور اس کے لئے حکومت نے باقاعدہ طورپر تجہیز وتکفین کے نام سے فنڈز کی منظوری دے رکھی ہے لیکن ٹی وی ریڈیو اور سٹیج کے معروف ایوارڈیافتہ اداکار ریاض اختر مرحوم جو کہ 15 مارچ 2018 ء کو انتہائی کسمپرسی کی حالت میں انتقال کرگئے تھے کے لواحقین کو اب تک تجہیز و تکفین کی رقم ادا نہیں کی گئی مرحوم کی بیوہ نے تین مہینے قبل تمام تر قانونی تقاضے پوری کرکے درخواست جمع کرارکھی ہے لیکن مذکورہ درخواست سردخانے کی نذر ہوگئی ہے ۔
تازہ ترین