• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسسٹنٹ کمشنر کی ٹریفک پولیس کو سڑکوں سے تمام رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت

پشاور(سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر پشاور کی ہدایت اسسٹنٹ کمشنر محمد مغیث ثنا ء اللہ نے پشاور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جلوسوں کے راستوں سے ہٹائی گئی رکاوٹوں کے بعد سڑکوں کا معائنہ کیا ۔انھوں نے تاجروں سے بھی ملاقات کی اور جلوسوں کے دوران دکانوں کو بند کر نے اور انتظامیہ سے تعاون کر نے پر ان کا شکریہ ادا گیا۔ انھوں نے ٹریفک پولیس کو رہ جانے والی رکاوٹوں کو بھی فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ محرم الحرام میں جلوسوں کے راستوں کو کنکریٹ بلاکس ، قناتیں ‘ پائپ اور دیگر رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا تھا ۔
تازہ ترین