• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ پشاور میں ’’کیرئیر ویک‘‘ کل سے شروع ہو گا

پشاور (خبر نگار خصوصی )جامعہ پشاور کے کیرئیر ڈیویلپمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام ’’کیرئیر ویک‘‘ کل بروز پیر سے شروع ہو گا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کیر ئیر ویک کے دوران ایجو وژن کیرئیر کونسلنگ، اسلام آباد کی ایک ٹیم شرکت کرکےجامعہ کے مختلف شعبوں کے طلبہ کی ان کے کیرئیر کے حوالے سے رہنمائی کرے گی۔ کیرئیر ویک 28ستمبر کو اختتام پذیر ہو گا۔
تازہ ترین