• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان مہاجرین کی وجہ سے مقامی لوگوں کو قلت آب کا سامنا ہے،بی این پی عوامی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)بی این پی عوامی کوئٹہ کےبیان میں کہاگیا ہے کہ افغان مہاجرین کی لاکھوں کی آبادی کی وجہ سے کوئٹہ کے مقامی لوگوں کوپانی جیسی بنیادی ضرورت کی قلت کا سامنا ہے اسکے علاوہ کوئٹہ شہر کی تنگ سڑکوں پر افغان مہاجرین نے تجاوزات قائم کررکھی ہیں  انکی ہزاروں ریڑھیاں کوئٹہ شہر کےوسطی علاقوں میں  ٹریفک جام کا سبب بن رہی ہیں ایک طرف حکومت آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے کروڑوں روپے سالانہ خرچ کررہی ہے چالیس لاکھ افغان مہاجرین بلوچستان میں آباد کئے جاتے ہیں بلوچستان کے طول وعرض سے انکے انخلاء کا مطالبہ ریکارڈ کا حصہ ہے لیکن اس مطالبے پر حکومتوں نے کوئی توجہ نہیں دی ہم عدالت سے اپیل کرتے ہیں کہ انکے انخلاء کیلئے اپنا کردارادا کرے۔
تازہ ترین