• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم عاشورہ کے موقع پر حکومت کے انتظامات قابل ستائش تھے،صرافہ ایسوسی ایشن

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)صرافہ ایسوسی ایشن بلوچستان رجسٹرڈ کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے ایام کے صوبائی حکومت ضلعی انتظامیہ ایف سی، ایس پی سٹی، ایس ایچ او سٹی کے انتظامات قابل ستائش تھے جس طریقے سے یوم عاشورہ کے جلوس کے موقع پر انتظامات کئے گئے اس طرح جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بروقت بخیر وخوبی اختتام پذیر ہوا انتطامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات قابل تعریف ہیں اور عوام نے جس طرح بھائی چارے کا مظاہرہ کیا وہ بھی قابل تعریف ہے بیان میں امید ظاہر کی گئی کہ عوام اور انتظامیہ میں رابطے سے ہی اپنے مقاصد حاصل ہوں گے صرافہ ایسوسی ایشن بلوچستان قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور انتظامیہ کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گی۔
تازہ ترین