• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی الیون میں پلاٹس پر قبضہ کرکے کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)سلام آباد میں قبضہ مافیا اور تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے۔سیکٹر آئی الیون فور میں الاٹ شدہ پلاٹ پر قابضین کے خلاف گزشتہ روز آپریشن کیا گیا۔پلاٹس پر قبضہ کرکےذاتی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔شعبہ انفورسمنٹ کی ٹیموں نے کارروائی کرکے درجنوں الاٹ شدہ پلاٹوں پر قبضہ ختم کرادیا۔انفورسمنٹ کی ٹیموں کو دیکھ کر پلاٹس پر قبضہ کرنے والوں نے پھلوں کی خالی پیٹیاں اٹھانی شروع کردیں ۔مالکان سینکڑوں پیٹیاں اٹھانے میں کامیاب رہے ۔سینکڑوں کو آگ لگادی گئی اورپلاٹوں پر قبضہ ختم کردیا گیا۔
تازہ ترین