• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آ باد کی حدود کے تعین کیلئے سر وے کا 50فیصد کام مکمل

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سپریم کورٹ کے حکم پر اسلام آ باد کی حدود کے تعین کیلئے سر وے کا کام جاری ہے اور 50فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ یہ سروے سی ڈی اے سر وے آ ف پا کستان کے تعاون سے کر رہا ہے۔ حد بندی کیلئے با قاعدہ پلرز لگا ئے جا رہے ہیں ۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ نے سیکٹر آئی بارہ کے قریب حد بندی سے روک د یا تھا ۔ وہ ایریا چھوڑ کر سروے کا کام جاری ہےاور ابھی تک کوئی مزاحمت نہیں کی گئی ۔جن ہا ئوسنگ سکیموں نےتحفظات ظاہر کئے تھے انہوں نے بھی تعاون کیا ہے ۔ اس کے بعد مشکل کام پہاڑی علاقے کا ہے جہاں زیادہ وقت لگے گا تاہم دسمبر تک یہ ٹاسک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ در یں اثنا ء سی ڈ ی اے انتظامیہ نے ماڈل ولیج کری کے ا یر یا کی فینسنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی لاگت کا تخمینہ تیار کر لیا گیا ہے۔ منظوری کے بعد ٹینڈرز ایشو کر دیئے جائیں گے۔
تازہ ترین