• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی میں مزاحمت پرشہری زخمی،گاڑی چھیننے والا ڈاکوگرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایس ایچ اوائرپورٹ نے گن پوائنٹ پرگاڑی چھیننے والے ڈاکو کو گرفتارکرکے چھینی گئی گاڑی برآمدکرلی۔ذرائع کے مطابق ہفتہ کی رات تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ڈھوک منشی میں ایک شخص نے عبدالمالک نامی ڈرائیورسے اس کی پک اپ گاڑی بک کی کہ جھنڈاچیچی میں سامان اٹھاناہے ،جب وہ گاڑی لے کرافضل ٹاؤن کے عقب میں ویران جگہ پرپہنچے توملزم نے پستول نکال لیااوراس سے گاڑی حوالے کرنے کوکہا، ڈرائیور نے مزاحمت کی توملزم نے اس پرفائرنگ کردی اس کے سینے اوردائیں بازومیں گولیاں لگیں۔ جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا۔ملزم گاڑی لے کر فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پرایس ایچ اوتھانہ ائرپورٹ انسپکٹرعامرخان نے تعاقب کرکے ملزم کوگرفتارکرلیاجس کانام علی حسین بتایاجاتاہے اوروہ برنالہ بھمبر آزادکشمیر کارہنے والاہے پولیس نےملزم کے قبضے سے چھینی گئی گاڑی اورتیس بورپسٹل برآمدکرلیا۔
تازہ ترین