• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسفن یاربھنڈارہ کی ضمنی انتخابات میں سجادخان کو حمایت کی یقین دہانی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ کے رہنماء سابق ایم این اے اسفن یاربھنڈارہ نے این اے60کے لئے ن لیگ کےامیدوارسجادخان کی حمایت کی یقین دہانی کرادی ۔ اسفن یاربھنڈارہ نے اپنی رہائش گاہ پرسجادخان سے ملاقات کے دوران 14اکتوبرکوہونے والے ضمنی الیکشن کے لئے راولپنڈی کی اقلیتی برادری کی جانب سے حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تمام اقلتیی برادری مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے اورہردورمیں اقلیتوں خصوصاً مسیحی برادری ،ہندو،سکھ برادری اورپارسی برادری نے پاکستان مسلم لیگ ن کی حمایت کی ہے کیونکہ مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نوازشریف نے ملک میں خدمت اورشرافت کی سیاست کوفروغ دیاہے اسی خدمت کی سیاست کے تحت میٹروبس منصوبے سمیت راولپنڈی میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے گئے۔اسفن یاربھنڈارہ نے سجادخان کویقین دہانی کرائی کہ ضمنی الیکشن میں راولپنڈی کی تمام اقلیتی برادری ان کواپنے ووٹ دے کرکامیا ب کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی میں کارڈیالوجی ہسپتال ،یورالوجی ہسپتال ،میٹروبس منصوبہ ،شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس ،راول روڈ پارک ،اورراولپنڈی کی چھوٹی بڑی شاہراہوں کی تعمیرکے اربوں روپے کے منصوبے مسلم لیگ ن کے قائدین کے راولپنڈی کی ترقی میں دلچسپی کے مظہرہیں۔
تازہ ترین