• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضر ت امام حسین ؓ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سنی رابطہ کونسل کے زیر اہتمام جلوس

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) حضرا ت امام حسین ؓ اور ان کے جان نثاروںکو خراج عقیدد پیش کرنے کیلئے سنی رابطہ کونسل کے زیر اہتمام 10 محرم الحرام کو لال مسجد سے نماز جمعہ کے بعد جلوس نکالا گیا جس کی قیادت قاری عبدالراحمن معاویہ کر رہے تھے جلوس کے شرکا ء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اہل بیت اور صحابہ کرامؓ کی حمایت میںنعرے درج تھے جلوس کے شرکاء اہل بیت زندہ باد ، خلفہ راشدین زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے نیشنل پریس کلب تک گئے جہاں مولانا عبدالرحمن معاویہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرات امام حسین ؓ نے کربلا کے مقام میں ظلم کے آگےسیسہ پلائی دیوار بن کر مظلوموںکا سر بلند کر دیا اور اپنے نانا کے دیئے ہوئے درس کی عملی مثال پیش کی ۔
تازہ ترین