• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسکو انٹرنیشنل سرکس میں ماہر کرتب بازوں کی دھوم


ماسکو انٹرنیشنل سرکس میں مختلف ممالک کے ایک سو پچاس ماہر کرتب بازوں نے کمر کس لی، سرکس میں ایسے کمالات دکھائے کہ حاضرین دنگ رہ گئے۔

روس کے دار الحکومت ماسکو میں17ویں سالانہ انٹرنیشنل سرکس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

اس شاندار فیسٹیول میں شرکت کے لیے میزبان ملک روس، چین، اسپین،کولمبیا ،شمالی کوریا اور تنزانیہ سمیت مختلف ممالک سے تقریباً150فنکار ماسکو پہنچے جہاں انہوں نے اپنے غیر معمولی فن کا مظاہرہ پیش کیا۔

4روز تک جاری رہنے والے اس بین الاقوامی سرکس فیسٹیول میں جہاں ماہر کرتب بازوں نے اپنے منفرد کرتبوں کا مظاہرہ پیش کیا وہیں دلچسپ و عجیب کمالات دِکھا کر حاضرین کو حیرا ن بھی کرتے نظر آئے۔

تازہ ترین