• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ میں چور 60 ہزار شہد کی مکھیاں لے اڑا


اسکاٹ لینڈ میں انوکھی چوری اس وقت دیکھنے میں آئی جب ایک چور ر تقریبا 60 ہزار شہد کی مکھیاں لے اڑا۔

شہد کی مکھیوں کی چوری پر فارم کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اس جمع پونجی سے ریٹائرمنٹ کے بعد شہد کا بزنس شروع کرنے والے تھےلیکن چور اس کی عمر بھر کی کمائی لے اڑے۔

بی کیپر ایسوسی ایشن کے چئیرمین کا کہنا ہے کہ یہ کام کسی ایسے شخص کا ہے جو خود شہد کی مکھیوں کا ماہر ہے کیوں کہ یہ چوری بہت مہارت سے کی گئی ہے۔

تازہ ترین