• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی پنجاب کی ٹریفک چالان فیس میں دو ہزار فیصد اضافے کی تجویز

لاہور میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کےلئے ٹریفک چالان فیس میں دو ہزار فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے،یہ تجویزآئی جی پنجاب کی جانب سے دی گئی ہے جن کاموقف ہےکہدو ہزار فیصد اضافہ ہی لاہور کے ٹریفک کی بحالی کا واحد علاج ہے۔

تجویز پر عمل در آمد ہوگیا تواس کے نتیجہ میں گاڑی چالان جو پہلے پانچ سو روپے ہوتا تھااس کے بجائے دس ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے یہ تجویز ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کیلئے سی سی پی او لاہور کے نام لکھے گئے ایک خط میں دی گئی جس میں آئی جی پنجاب لکھتے ہیں کہ جرمانے کی شرح میں دو ہزار فیصد اضافہ ہی ٹریفک کی بحالی کا واحد علاج ہے۔

محمد طاہرآئی جی پنجاب کے مطابق شہر کی سٹرکوں پر روزانہ اوسط 6 ہزار سے زائد مرتبہ قانون توڑا جاتا ہے اور قوانین کی خلاف ورزی ہی حادثات، ٹریفک جام اور راستے بند ہونے کا سبب بنتی ہے۔

اسی وجہ سے ٹریفک وارڈنز گاڑی اور جیپ چلانے والے قانون شکنوں سے دو ہزار فیصد اضافی جرمانہ وصول کریں گے اور موٹرسائیکل سواروں سے ایک ہزار فیصد زیادہ جرمانہ وصول کیا جائے ۔

تازہ ترین