• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان آپریشن میں شہید اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا

شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پرکیے گئے آپریشن میں7 اہلکار شہید ہوئے ،جن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ غرلامائی اور سپرا کنرالگد کے علاقوں میں کیے گئے آپریشن میں 9 دہشت گردبھی ہلاک ہوئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی جو راولپنڈی گیریژن میں ادا کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ نماز جنازہ کے بعد شہداء کی میتوں کو ان کے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا جہاں ان کی تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کی جائےگی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں کیپٹن جنید شہید جن کا تعلق تحصیل مری سے تھا ، سپاہی سمیع اللہ شہید کا تعلق ہنزہ سے تھاجبکہ سپاہی انور جان شہیدکا تعلق غذر سے تھاتاہم یہ تینوں غیر شادی شدہ تھے۔

حوالدار عبدالرزاق شہیدکا استور سے تعلق تھا جن کے پسماندگان میں بیوی 6 بچے شامل ہیں، گلگت کے حوالدار امیر شہید کے پسماندگان میں بیوی، 2 بیٹے اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے۔

چلاس ضلع دیا مر کے حوالدار نصیر شہید کے پسماندگان میں بیوی اور والدہ شامل ہیں جبکہ حوالدار آصف شہید نے بیوی، والدین اور 8 بہن بھائیوں کو سوگوار چھوڑا ہے اور ان کا تعلق خانیوال سے تھا۔

تازہ ترین