• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستقبل کا لائحہ عمل اب بھارت نے تیار کرنا ہے،فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مستقبل کا لائحہ عمل خود بھارت نے ہی تیارکرناہے، جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

بھارتی خبر ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاک بھارت وزرائے خارجہ کی سائیڈلائن ملاقات کی منسوخی بدقسمتی ہے , سیٹ بیک کے باوجود کرتارپورسرحد کھولنے کےلیے تیارہیں ۔

ان کا کہناتھاکہ جنگ کی طرف جانا بے وقوفی ہوگی ، ہم تمام معاملات پر بحث کرنے کے لیے تیارہیں، بھارت میں انتخابات ہونے والے ہیں شاید وہاں پاکستان مخالف نعرے زیادہ بکتے ہیں، پاکستان میں بھارت مخالف نعرے نہیں بکتے۔

وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ آخری وقت پر پیچھے ہٹ جانے کے فیصلے سے تاثر ملتا ہے کہ دہلی حکومت تقسیم اور الجھن کا شکار ہے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ جنگ اور دشمنی کسی مسئلے کا حل نہیں، پاکستان اور بھارت گزشتہ 7 دہائیوں میں 3جنگیں پہلے ہی لڑ چکے ہیں، اپنے ہمسائے بدلنے کا اختیار کسی ملک کے پاس نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں،جنگ پر جانا احمقانہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے، تالی دو ہاتھوں سے بجتی ہے پاکستان ہاتھ بڑھا چکا ہے،بھارت کی شراکت کے بغیر پیشرفت ممکن نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل مسئلے کی جڑ کشمیر ہے، ہرالزام پاکستان کے سر تھوپنا غیر منصفانہ ہے، بھارت کو خود پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین