• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدین ،بچوں کوانسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں،نرگس حمید

پاکستان کےلئے ایشیائی کھیلوں میں پہلی بارکانسی کا تمغہ جیتنےوالی کراٹیکا، نرگس حمیداللہ نے والدین سے اپیل بھی کی ہے کہ وہ اپنےبچوں کو ممکنہ معذوری سے بچانےکےلئے پولیو سےبچاو کے قطرے ضرور پلوائیں۔انھوں نے یہ بات بلوچستان میں انسداد پولیو کے حوالے سے شروع کی گئی مہم کے موقع پر کہی۔

دریں اثنا بلوچستان میں پولیو کےحوالےسےصورتحال تسلی بخش نہیں ہے، اس کااندازہ لگانے کےلئے یہی کافی ہے کہ رواں سال کےدوران اب تک پاکستان میں پولیو کے چار کیسزمیں سے تین بلوچستان سے رپورٹ ہوئے، صوبےسےرپورٹ ہونےوالےان تینوں کیسز کاتعلق ضلع دکی سے ہے۔

اگرچہ یہ تمام کیسز رواں سال کی پہلی ششماہی میں رپورٹ ہوئے اور اس کےبعد سے صوبےمیں پولیو کاکوئی نیاکیس رپورٹ نہیں ہوا،تاہم اب بھی صوبے میں پولیو کےوائرس کاخدشہ موجو د ہے اور باوجود تمام کوششوں کے یہی دھڑکالگارہتا ہے کہ پولیو کاکوئی نیا کیس سامنے نہ آجائے۔

بلوچستان میں انسدادپولیو کےحوالےسےقائم ایمرجنسی آپریشن سینٹر کےکوآرڈینیٹرسید فیصل احمد نےاپنے ایک بیان میں جو کہ صوبے میں سوموار سے شروع ہونےوالی انسدادپولیو کی مہم کےموقع پر جاری کیاہے انکا کہنا ہے کہ افغانستان میںتواتر کے ساتھ ہونےوالےپولیو کیسزکے باعث سرحدی علاقوں بالخصوص قلعہ عبداللہ اور پھر کوئٹہ اور پشین میں بچوں کےپولیو وائرس سے متاثر ہونےکاخدشہ موجود ہے۔

اس حوالے سے سرحدی علاقوں سمیت دیگر علاقوں میں پولیو کے تدارک کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں اور عالمی سطح پر پولیو وائرس پر نظر رکھنے والے خصوصی گروپ Technical Advisory Groupنے وائرس کی موجودگی کی وجہ سے حکومت بلوچستان کو تجویز دی ہےکہ ان علاقوں پر خصوصی توجہ دےکر پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے جائیں اور اس تناظر میں کل سے شروع ہونے والی پولیو مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

افغانستان میں اس سال پولیو کےرپورٹ ہونےوالےکیسز کی تعداد 14تک پہنچ چکی ہے۔ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر کوئٹہ نےجیو نیوزکو بتایا کہ پیر سے شروع ہونےوالی انسدادپولیو مہم میں 25لاکھ سےزائدبچوں کو پولیو سےبچاو کی ویکسین پلانے کاہدف مقررکیاگیاہے۔ اس بار قوت مدافعت بڑھانےکےلئے بچوں کو وٹامن اے کےقطرے بھی پلائے جائیں گے،یہ اس سال چلائی جانےوالی انسدادپولیو کی تیسری مہم ہے۔

انسدادپولیو کی اس مہم کےلئے 10 ہزار 321ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 8ہزار 806موبائل ٹیمیں شامل ہیں۔ان کےعلاوہ 939مقررہ مقامات اور576ٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی مہم کااہتمام کیاگیاہے۔ترجمان ای او سی کےمطابق کوئٹہ،پشین اور قلعہ عبداللہ میں یہ مہم پانچ روز تک جاری رہےگی جبکہ صوبے کےباقی تیس اضلاع میں مہم تین روزہ ہوگی۔

انسدادپولیو مہم کا افتتاح تین روز قبل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کےزیراہتمام ایک تقریب میں پاکستان کےلئے ایشیائی کھیلوں میں پہلی بارکانسی کا تمغہ جیتنےوالی کراٹے کی کھلاڑی نرگس حمیداللہ نے ایک بچے کو پولیو سےبچاو کےقطرے پلاکر کیا تھا۔انھوں نے والدین سے اپیل بھی کی کہ وہ اپنےبچوں کو ممکنہ معذوری سے بچانےکےلئے پولیو سےبچاو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

تازہ ترین