• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’سوئی دھاگا‘ تشہیری مہم ، کاسٹ کاانوکھا چیلنج سامنے آگیا

بالی ووڈ کی آنے والی نئی فلم’سوئی دھاگا‘ ہے جس کی تشہیر کے لیے فلم کی کاسٹ میں شامل ورون دھون اور انوشکا شرما نے انوکھا چیلنج جاری کررکھا ہے۔

 فلم ’سوئی دھاگا‘ کی تشہیری مہم ان دنوںبڑے زورو شور سےجاری ہے جس کے دوران اداکاروں نے پورے ہندوستان کو سوئی دھاگا چیلنج میں شامل ہونے کا کہا ہے جس میں اب تک شاہ رخ خان ، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور اب جھانوی کپور بھی کامیاب ہو گئی ہیں۔


سوئی دھاگا چیلنج کو پورا کرنے کے لیے 10 سیکنڈز کے اندر سوئی میں دھاگا ڈالنا ہے اور کامیابی کی صورت میں یہی چیلنج اپنے دوست کو دینا ہے۔

اداکارہ جھانوی کپور نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر سوئی دھاگا چیلنج کرنے کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اور ان کی بہن سوئی میں دھاگا ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے 10 سیکنڈز میں کامیابی سے چیلنج کو پورا کرتی ہیں اور پھر اسے اپنے دوستوں کو دے دیتی ہیں۔


چیلنج کوپورا کرنے میں بالی ودد اداکار اکشے کمار، کرن جوہر اور ادتیا رائےناکام رہے لیکن انہوں نے انوشکا اور ورون کی فلم کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔


رنبیر کپور اور کرن جوہر نے ساتھ مل کر یہ چیلنج کیا جس میں رنبیر کامیاب ہوئے جبکہ کرن جوہر سے سوئی میں دھاگا نہ ڈالا گیا جس کے بعد دونوں نے یہ چیلنج دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو دیا ہے۔





واضح رہے کہ فلم ‘سوئی دھاگا‘ میں انوشکا اور ورون کی جوڑی پہلی بار جلوہ گر ہورہی ہے جو 28 ستمبر کوبھارت سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین