• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جوہری معاہدے کو برقرار رہنا چاہیے، تھریسا مے

برطانو ی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے۔ بیلسٹک میزائل اور ایرانی سرگرمیوں پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔

امریکی خبر رسا ں ادارے سے بات کرتے ہوئے تھریسامے کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری معاہدے کو برقرار رہنا چاہیے، معاہدے سے الگ ہٹ کر کچھ مسائل ہیں جن کے حل کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام اور خطے میں عدم استحکام کی ایرانی سرگرمیوں پر بات ہونی چاہیے۔

برطانوی وزیر اعظم نے بتایا کہ اس سے پہلے اقوام متحدہ کی جوہری توانائی ایجنسی بھی ایران کے جوہری معاہدے کی پاسداری کی تصدیق کر چکی ہے۔

تازہ ترین