• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امر یکا سے باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں ، افغان مسئلے کا حل عسکری نہیں سیاسی ہے ۔

واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بطور وزیرخارجہ پہلا دورہ افغانستان کا کیا،پاکستان میں امن و خوشحالی افغانستان کے امن سے وابستہ ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم ا مریکا میں مقیم پاکستانیوں کے کردار کے معترف ہیں تاہم ہم بلاامتیاز احتساب کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔

دوسر ی جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں 133سربراہان مملکت اور47 ملکوں کےوزرا ئے خارجہ شرکت کر رہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکا میں 40سے زائد میٹنگز ہیں جس میں وہ علاقائی صورتحال پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ، سیکریٹری جنرل کے امن اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ اپنے خطاب میں نئی حکومت کے وژن سے آگاہ کریں گے اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو دنیا کے سامنے پیش کریں گےتاہم امن کے قیام کے لیے پاکستان کاکلیدی کردار رہاہے۔

تازہ ترین