• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ : بنگلادیش کامیاب، افغانستان کو شکست

ایشیا کپ کے اہم میچ میں بنگلا دیش نے افغانستان کو 3 رن سے ہرا کر سپر فور مرحلے میں اپنا پہلا میچ جیت لیا ۔ افغانستان شکست کے ساتھ ایونٹ سے باہر، محمود اللہ کے 74 اور امرول قیص کا 72رنز کے ساتھ  بنگال ٹائیگرز کی جیت میں اہم کردار ۔

ابوظہبی میں کھیلے جارہے سپر فور کے میچ میں بنگلا دیش کی جانب سے دیے گئے 250رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے حریف بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن آخر میں انہیں 3 رنز  سے شکست ہوئی اور بنگلادیش نے ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی۔

افغان ٹیم کی جانب سے حشمت اللہ شاہدی 71، محمد شہزاد 53 اور کپتان اصغر افغان 39رنز بنا کر نمایاں رہے تاہم بنگال بولرز کی جانب سے مشرفی مرتضی نے 2 ، مستفظر الرحمن اور محمود اللہ نے ایک ، ایک شکار کیا۔

اس سے قبل ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کرنے والی بنگلا دیش ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر 249رنز اسکور کیے ۔

بنگال ٹائیگرز ٹیم کی جانب سے محمود اللہ74 اور امرول قیص72رنز بنا کر نمایاں رہے، افغان بولرز کی جانب سے آفتاب عالم نے3، مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کے لیے دونوں ٹیموں نے اپنی اپنی پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں کیں ، بنگال ٹائیگرز نے ٹیم میں 2 جبکہ افغانستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ۔

میچ میں بنگال ٹائیگرز الیون مشرفی مرتضی کپتان، لٹن داس، شکیب الحسن، نظم الحسن شانتو، مشفیق الرحیم، محمود اللہ، امرل قیص، محمد متھن، مہدی حسن، مستفظر الرحمن اور نظم اسلام پر مشتمل ہے۔

دوسری جانب افغانستان ٹیم میں اصغر افغان کپتان، محمد شہزاد، احسان اللہ، رحمت شام، حشمت اللہ شاہدی، سمیع اللہ شنواری، محمد نبی، گلبدین نیب، راشد خان، آفتاب عالم اور مجیب الرحمن شامل ہیں۔

تازہ ترین