• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائیگر شیروف کی ہولی وڈ پروڈیوسر لارنس کیسن آف سے ملاقات

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) ہیرو پنتی میں اپنی ہیرو گِری دکھانے والے بولی وڈ اداکار ٹائیگر شیروف بھی ہولی وڈ میں انٹری کے لئے تیار ہیں جنہوں نے ممبئی میں حالیہ دنوں میں مشہور ہولی وڈ فلم مورٹل کومبٹ کے پروڈیوسر لارنس کیسن آف سے ملاقات کی ہے ۔اس خفیہ ملاقات میں پروڈیوسر نے ٹائیگر شیروف سے ملاقات کی اور فلم پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی ہے۔ میڈیا کے مطابق ٹائیگر شیروف کی ہولی وڈ پروڈیوسر سے متعدد ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔ واضح رہے کہ ٹائیگر کے علاوہ اب تک نصیر الدین شاہ ، عرفان خان، امریش پوری،علی فضل، دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا بھی ہولی وڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

تازہ ترین