• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئنکل کھنہ نے بولی وڈ کو بورنگ قرار دے دیا

ممبئی (ایجنسیاں)بولی وڈ اداکارہ و مصنف ٹوئنکل کھنہ نے بولی وڈ کو بورنگ قرار دے دیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوئنکل کھنہ نے اپنی نئی کتاب”پائجاما آر گونگ“کے حوالے سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ انہیں اداکاری میں کبھی دلچسپی نہیں تھی۔وہ ہمیشہ سے خو د کو اداکاری میں مس فٹ محسوس کرتی تھی۔سیٹ پر آ کر بھی کتا بیں پڑھتی تھیں۔اب وہ اداکاری کو خیر آباد چکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں چاہتی ہوں کہ لوگ مجھے بطور مصنفہ یاد رکھیں۔اپنے انسٹا گرام پیج پر والد راجیش کھنہ کو یاد کرتے ہو ئے لکھا کہ کاش آج میرے والد ہوتے تو وہ دیکھتے جنہوں نے مجھے لکھنے کی طرف مائل کیا۔
تازہ ترین