• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسٹورنٹ میں کیپٹن نوید کی کوئی سرمایہ کاری نہیں ، میرا

لاہور( ایجنسیاں)اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ محنت میں کوئی عار نہیں بلکہ محنت میں عظمت ہے ،ریسٹورنٹ میں کیپٹن نوید کی کوئی سرمایہ کاری نہیں ہے اس کیلئے میں خود پیسہ لگا رہی ہوں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میرا دور ختم ہو گیا ہے ۔ تجربے سے یہ سیکھا ہے کہ فلموں کے ساتھ ساتھ مجھے اپناکوئی کاروبار شروع کر کے اسے ترقی دینی چاہیے اور ریسٹورنٹ کا منصوبہ اس کی کڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ میں کیپٹن نوید کی کوئی سرمایہ کاری نہیں بلکہ میں خود پیسہ لگا رہی ہوں ۔ دوسرے شہروں میں ریسٹورنٹ کی مزید برانچز کھولنے کے حوالے سے فی الوقت کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم اس بارے میں آنے والے وقت میں سوچ بچار کے ساتھ قدم اٹھائوں گی ۔
تازہ ترین