• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعدد بولی وڈ اسٹارکی سوئی میں دھاگہ ڈالنے کی کوششیں

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کے کنگ شاہ رُخ خان، ایکشن ہیرو اکشے کمار، نوجوان اداکار رنبیر کپور اور ہدایتکار کرن جوہر سمیت بولی وڈ اسٹارزسلائی کڑھائی کرنے لگ گئے۔ انوشکا شرما اور ورون دھون نے اپنی نئی آنے والی فلم’سوئی دھاگہ‘کی پروموش کے ساتھ ہی بولی وڈ اسٹارز کو سوئی میں دھاگہ ڈالنے کا چیلنج دیا تو شاہ رُخ خان ، اکشے کمار ، رنبیر کپور سمیت دیگر بولی وڈ اسٹار نے سوئی میں دھاگہ ڈالنے کی بھرپور کوشش کی جس میں کچھ کامیاب ہوئے کچھ ناکام اور اپنی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے دیگر اسٹارز کو بھی چیلنج کرڈالا۔واضح رہے شرط کتریا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک عام درزی کی مختصر اور محدود دنیا کے گرد گھومتی ہے جو مشکل حالات کے باوجود عام انسان کے طور پر زندگی گزارنے کا پیغام دیتے نظر آتا ہے جس میں انوشکا اور ورون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ یہ فلم رواں سال 28ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
تازہ ترین