• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذوراطالوی حسینہ مقابلہ حسن کے فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئی

روم ( مانیٹرنگ ڈیسک) کہتے ہیں ارادے بلند ہوں اور ہمت ضواں ہو تو کوئی بھی رکاوٹ انسان کا راستہ نہیں روک نہیں ۔ ایک ٹانگ سے معذور ماڈل اٹلی کے مقابلہ حسن کے فائنل مقابلوں تک کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔مصنوعی ٹانگ کیساتھ مقابلہ حسن میں شرکت کرنے پر اسے تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس نے ہمت نہ ہاری اور مقابلے کے تین فائنلسٹ میں اپنی جگہ بنالی۔سوشل میڈیا پر لوگون نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ جسمانی طور پر معذور ماڈل کو مقابلہ حسن میں شرکت کی کیا ضرورت ہے ؟ جس کے جواب میں چیار ابوردی نامی ماڈل نے ٹویٹ کیا میں اپنی ٹانگ سے محروم ہوں لیکن کچھ لوگ اپنے دل و دماغ سے محروم ہیں، معذور میں نہیں دراصل تنقید کرنیوالے ہیں۔ماڈل نے کہا میں جیتنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، صرف یہ بتانا چاہتی ہوں کہ زندگی بہت خوبصورت ہے اور بلند ارادے انسان کو اس کے خوابوں کی تکمیل کروانے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں ۔
تازہ ترین