• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع غربی کے مختلف مقامات پر ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ضلع غربی نے ضلع کے مختلف مقامات پر ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کر دیئے ،ہیٹ اسٹروک کیمپ میں ٹھنڈے مشروبات کے علاوہ ہنگامی طبی امداد کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں ہیٹ اسٹروک کیمپ پر گرمی سے بچاؤ کیلئے سایہ دار مقام اور عام طور پر استعمال ہونے والی ادویات کے علاوہ ORS کا بھی انتظام کیا گیا ہے جبکہ تمام کیمپوں پر محکمہ صحت کے تعاون سے ڈاکٹرز اور تجربہ کار عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہیکہ کیمپ تا وقت تک قائم رکھے جائیں جب تک موسم تبدیل نہ ہوجائے تمام کیمپوں کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر کر رہے ہیں۔ کیمپ ایسے مقامات پر بنائے گئے ہیں جہاں عوام کا زیادہ رش دیکھنے میں آتا ہے جس میں ماری پور ،فش ہاربر، حبیب بینک چورنگی ،حفضہ فلائی اوور اور اورنگی ٹاؤن میں قائم گئے ہیں تمام کیمپوں پر گرمی سے متاثرہ افراد کو طبی سہولیات کی فراہمی اور ان کی آگاہی کیلئے ہدایت بھی درج کی گئی ہیں۔
تازہ ترین