• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، میڈیکل کالجز میں انٹری ٹیسٹ،66ہزار امیدوار وں کی شرکت

لاہور(آئی این پی ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ سی)کے زیر اہتمام لاہور، گجرات اور گوجرانولہ کے میڈیکل کالجز میں ہونیوالے انٹری ٹیسٹ میں 66 ہزار سے زائد امیدوار وں نے حصہ لیا ، ٹیسٹ کے لیے 13شہروں میں 28مراکز قائم کیے گئے،لاہور میں میڈیکل کالجز میں داخلہ کے لیے 19ہزار سے زائد امیدوار وں نے ٹیسٹ دیا ۔ اتوار کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام میڈیکل کالجز میں انٹری ٹیسٹ ہوا ۔انٹری ٹیسٹ کے لیے 13شہروں میں 28مراکز قائم کیے گئے جن میں 66ہزار سے زائد میڈیکل امیدوار وں نے حصہ لیا جس میں 42ہزار طالبات اور 24ہزار طلبہ شامل تھے ۔لاہور میں میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ کے لیے7امتحانی مراکز قائم کیے گئے جن میں 19ہزار سے زائد امیدوار وں نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ٹیسٹ دیا ۔ گوجرانوالہ میں مجموعی طور پر 3610میڈیکل کالج میں داخلہ ٹیسٹ کے لیے امیدوار تھے جن کے لیے بوائز کالج سیٹلائٹ ٹا ئو ن، ہائر سیکنڈری اسکول اور کمپری ہینسو اسکول میں سینٹرز قائم کیے گئے ۔یونیورسٹی آف گجرات میں 1323طالبات اور 1323 طلبا نے ٹیسٹ دیا ۔3405نشستوں کے لیے پنجاب کے 17سرکاری میڈیکل کالجز میں انٹری ٹیسٹ ہو ئے ۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مطابق لاہور کے 3سرکاری ڈینٹل کالجز کی 216 بی ڈی ایس نشستوں میں داخلے ہو رہے ہیں، 21پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی 2599سیٹیں ہیں جبکہ 9پرائیویٹ ڈینٹل کالجز میں بی ڈی ایس کی 555 نشتیں ہیں۔سرگودھا میڈیکل کالجز میں داخلے کے انٹری ٹیسٹ میں 2803امیدوار وں نے حصہ لیا جس کے لیے 200سے زائد افراد پر مشتمل عملے نے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے ۔یو ایچ ایس کے مطابق میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ٹیسٹ کے دوران امتحانی مراکز میں دفعہ 144 بھی نافذ رہی ۔
تازہ ترین