• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ( نمائندہ خصوصی) پاکستان کے خلاف بھارت کی نو وکٹ سے فتح ریکارڈ شکن ثابت ہوئی۔ یہ بھارت کی پاکستان کے خلاف وکٹ کے اعتبار سے سب سے بڑی کامیابی تھی۔ اس سے قبل1985میں میلبورن میں بھارت نے پاکستان کو8 وکٹ سے ہرایا تھا۔ اس ٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو8 وکٹ سے ہرایا تھا۔ بھارتی اوپنر شیکھر دھون اور روہت شرما نے210 رنز کی پاک بھارت میچوں میں دوسری بڑی اوپننگ شراکت کا ریکارڈ قائم کردیا۔ سب سے بڑی شراکت محمد حفیظ اور ناصر جمشید نے 224رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی تھی۔ بھارت کی جانب سے سب سے پارٹنر شپ159رنز کی گنگولی اور ٹنڈولکر کے درمیان تھی۔

تازہ ترین