• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع ٹی ٹین کرکٹ لیگ کی ڈرافٹنگ کل دبئی میں ہوگی

دبئی (نمائندہ خصوصی) متنازع ٹی ٹین لیگ کی ڈرافٹنگ منگل کو دبئی میں ہورہی ہے۔ جس میں آٹھ آئی کونک کھلاڑی اور ٹیموں کے کپتان جن میں شین واٹسن اور ڈیرن سیمی شامل ہیں شرکت کریں گے۔ مقامی ہوٹل میں ہونے والے تقریب میں پاکستان کے دو سابق رمیز راجا، وسیم اکرم کے علاوہ بھارت کے سابق کپتان سنیل گاواسکر، ہرشل گبز، ڈینیل ویٹوری، آندرے رسل، رابن سنگھ اور افغانستان کے راشد خان شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ ٹی ٹین لیگ اس سال 23 نومبر سے 2 دسمبر تک شارجہ میں منعقد ہونے والی ہے جس میں پاکستان سمیت متعدد ممالک کے بین الاقوامی کرکٹرز حصہ لیں گے۔ پہلی ٹی ٹین لیگ گزشتہ سال شارجہ میں منعقد ہوئی تھی۔ پی سی بی نے واضح کردیا ہے کہ لیگ کے منتظمین کی مکمل چھان بین کے بغیر کسی پاکستانی کھلاڑی کو شرکت نہیں کرنے دیں گے اور جن کھلاڑیوں کو این او سی جاری کی گئی ہے اس سے دستبردار بھی ہوسکتے ہیں۔
تازہ ترین