• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی ،کراچی وائٹس اور پشاور کی ٹیمیں سرفہرست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی چار روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے تین مرحلے کے بعد پول اے میں پشاور اور پول بی میں کراچی وائٹس سرفہرست ہے۔ چوتھا مر حلہ منگل سے شروع ہوگا پول اے میں پشاور کی ٹیم پہلے تینوں میچ جیت کر 24 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی ٹیم 20 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، خان ریسرچ لیبارٹریز 15 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، نیشنل بنک 13 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور حبیب بنک 12 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ اس پول میں اسلام آباد اور فاٹا نے کوئی میچ نہیں جیتا۔ پول بی میں کراچی وائٹس تین میں سے دو میچ جیت کر 19 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے، واپڈا کی ٹیم16پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ، راولپنڈی ریجن 15 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ پی ٹی وی اور سوئی سدرن گیس12 ، 12 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔ چوتھے مرحلے میں ڈیپارٹمنٹل اور ریجن کی ٹیموں کے مابین آٹھ میچز ملک کے مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی اور واپڈا کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ ملتان اور زرعی ترقیاتی بنک کے مابین میچ ملتان ا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ لاہور ریجن بلیوز اور سوئی سدرن گیس کارپوریشن کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔ کراچی ریجن وائٹس اور سرکاری ٹی وی کے درمیان میچ نیشنل ا سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔ فاٹا اور حبیب بنک کی ٹیمیں ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ اسلام آباد ریجن اور نیشنل بنک کے درمیان میچ ڈائمنڈ گرائونڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ لاہور ریجن وائٹس اور کے آر ایل کی ٹیمیں ایل سی سی اے گرائونڈ میں نبرد آزما ہوں گی جبکہ پشاور ریجن اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے مابین میچ اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین