• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میدان آباد کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کی نشوونما کے لئے کھیل وقت کی ضرورت ہے، شہر کراچی میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے سوک سینٹر میں موجود اپنے دفتر میں ٹیک پاکستان تنظیم کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد کی سربراہی کنول مسرور نے کی جبکہ ذیشان رحمان، حارث حان، انوشہ شروپ، دانش گوہر و دیگر وفد میں شامل تھے۔ ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ٹیک پاکستان تنظیم کے اشتراک سے گلستان جوہر میں کے ڈی اے اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر، تزئین آرائش و مرمتی کام مکمل کرنے کے بعد اسپورٹس کمپلیکس ٹیک پاکستان تنظیم کے سپرد کردیا جائے گا۔
تازہ ترین