کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام 9ویں کیلیگن گرلز تھرو بال ٹورنامنٹ منگل سے سٹی سکول پی اے ایف چیپٹر، کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں چار کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں سب جونیئر ( کلاس پنجم سے ہفتم تک)، جونیئر (او لیو اور میٹرک تک)، سنیئر (اے لیو سے بارہویں تک) اور یونیورسٹی سطح تک کے مقابلے شامل ہیں ۔