• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی ٹور ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ پیرتھائی لینڈ میں شروع ہو گی۔ جس میں شر کت کے لئے پاکستانی کھلاڑی تھائی لیند پہنچ گئے، ایونٹ میں دنیا بھر بائولرز حصہ لے لینگے ،قومی ٹیم پہلی بار عالمی ٹور ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں شرکت کررہی ہے، یہ چیمپئن شپ 28 ستمبر تک جاری رہے گی۔پا کستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمان نے بتایا کہ قو می ٹیم آٹھ کھلاڑیوں پرمشتمل ہے، جن میں اعجاز الرحمان، احمر سلڈرا، علی سوریا، علیم آغا، افضال اختر، سکندر حیات،، دانیال شاہ اور امجد محمود شامل ہیں قومی ٹیم پہلی بار عالمی ٹور ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں شرکت کررہی ہے۔
تازہ ترین